لندن (جیوڈیسک) معروف فیشن جریدے ونیٹی فئیر (Vanity Fair) نے 2013 کیلئے خوش لباس خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کو ایک بار پھر دنیا کی دوسری سب سے زیادہ خوش لباس شخصیت قرار دے دیا گیا ہے۔ دنیا کی سب سے زیادہ خوش لباس شخصیت کا اعزازہالی ووڈ اداکارہ کیری واشنگٹن کے نام رہا۔
جو اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہیں جبکہ کیٹ میدلٹن 2008 کے بعد چوتھی مرتبہ اس فہرست میں سیکنڈ پوزیشن پر جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ تیسرے نمبر پر ہالی ووڈ اداکار کارمن ڈیل اوریفائس، چوتھے نمبر پرجسٹن ٹمبر لیک، پانچویں پر کیتھ رچرڈز، وکٹوریہ بیکھم چھٹے نمبر پر، ٹام بریڈی اور گیسلے بینڈ چین ساتویں پر، باسکٹ بال پلیئر لی بورن جیمز آٹھویں، ٹرائے بروچ نویں اور اسٹیلاٹیئٹ دسویں نمبر رہیں۔