اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایس آئی نے وفاقی حکومت کی طرف سے سنگین جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قائم کی جانے والی خصوصی ٹاسک فورس کو تربیت فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ انسداد دہشتگردی کی ٹاسک فورس کے معاملات خود دیکھے۔آئی ایس آئی نے ٹاسک فورس کی تربیت پر تو آمادگی ظاہر کردی ہے لیکن اس کا کنٹرول سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے۔
اب اس کا کنٹرول وزارت داخلہ کے پاس ہی رہے گا۔یہ بھی معلوم ہے کہ فوج کے بعد انٹیلی جنس اداروں نے بھی اپنی سفارشات حکومت کو بھجوا دی ہیں جن میں تجربہ کار افراد کو ٹاسک فورس میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔