کراچی (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ایم کیو ایم وفاق میں مسلم لیگ ن اور کراچی میں پائیدار امن کے لیے سندھ میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جناح گرانڈ کراچی میں افطار ڈنر کا ہتمام کیا گیا تھا ۔افطار ڈنر پر پیپلز پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ق کے رہنماں، سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لیے ضروری ہے۔
کہ تمام جماعتیں ملکرمشترکہ حکمت عملی طے کریں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو اب بھی امید ہے کہ ایم کیو ایم ایک بار پھر سندھ میں ان کا ساتھ دے گی، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سیاست میں بھی مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنماں کا کہنا تھا کہ افطار ڈنر پر مسلم لیگ ن کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم انہوں نے ایم کیو ایم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے معذرت کر لی۔