شوکت یوسفزئی سے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا قلمدان واپس لے لیا گیا

Shaukat Yousafzai

Shaukat Yousafzai

پشاور(جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے وزارت اطلاعات کا قلمدان پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے صوبائی وزیر شاہ فرمان کے حوالے کر دیاہے۔ سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے پاس صحت کی وزارت اور صوبائی حکومت کے ترجمان کا عہدہ بدستور رہے گا۔

ذرائع سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان کے پاس وزارت کا اضافی چارج تھا اور یہ فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان کا ہے۔ شوکت یوسفزئی صوبائی حکومت کے ترجمان کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔