اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک ایڈیشنل جج کی تقرری کیلیے تین ناموں پر غور کیا جائے گا۔
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک ایڈیشنل جج کی تقرری کیلیے تین ناموں انیس جیلانی، ہارون رشید اور راجہ اشتیاق میں سے کسی ایک کی سفارش کی جائے گی۔ تینوں نام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انورکاسی نے تجویز کئے ہیں۔