کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شہریوں کی حفاظت کے لیے بنائی گئی ریپڈ ریسپانس فورس کے اہلکار سیاستدانوں، ڈاکٹرز اور پولیس افسران کے گھروں پر تعینات کر دئیے گئیپولیس افسروں نے ایک چھوڑ پانچ، پانچ اپنے گھروں پر تعینات کر لیے۔ کراچی میں شہریوں کی حفاظت اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری طور نمٹنے کے لیے ریپڈ ریسپانس فورس قائم کی گئی۔
لیکن پولیس حکام نے روایتی اقربا پروری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورس کے اہلکاروں کو سیاستدانوں، ڈاکٹرز اور پولیس افسران کے گھروں پر تعینات کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریپڈ ریسپانس فورس کے دو سو سے زائد اہلکار اعلی شخصیات کے گھروں پر حفاظتی ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں۔
جبکہ کچھ پولیس افسران نے اپنے گھروں پر ایک کے بجائے پانچ، پانچ اہلکار تعینات کر رکھے ہیں جبکہ جن شہریوں کی حفاظت کے لئییہ فورس بنائی گئی تھی وہ دہشت گردوں کے رحم پر چھوڑ دئیے گئے ہیں۔