پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

Pakistan - Sri Lanka

Pakistan – Sri Lanka

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 11 دسمبر کو دبئی میں ہو گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی 13 دسمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 18 سے 27 دسمبر کے درمیان ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 31 دسمبر سے دبئی میں ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ 8 جنوری سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 16 جنوری سے شارجہ میں ہو گا۔ سری لنکا کے خلاف سیریز سے پہلے پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 8 دسمبر کو ٹی 20 میچ کھیلیں گی۔