ڈبلن (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کا فائنل بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا گیا۔ ڈبلن میں ہونے والا فائنل آج دوسرے روز بھی بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا۔ پہلے دن پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر 112 رنز بنائے تھے، بارش کی وجہ سے سری لنکا کی ٹیم اننگز ہی شروع نہ کر سکی۔
آئی سی سی نے دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ہی 2014 میں ہونے والے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں، سری لنکا کی سیڈنگ 8 جبکہ پاکستان کی سیڈنگ 9 ہو گی۔