کھوکھراپار کے مختلف علاقوں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر عوام کا شدید احتجاج، طویل دورانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ
Posted on August 3, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
کراچی (اسٹاف رپورٹ ) بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر کھوکھرآپار کے مکینوں کا احتجاج، کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے کھوکھراپار کے مکینوں کی دردمندانہ اپیل، کھوکھراپار کے علاقوں سے طویل لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے توجہ دینے کی اپیل، رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں ساڑے سات گھنٹے لوڈ شیڈنگ اور اس پر ستم ظریفی کے دن میں تین بار صبح 11 سے 1:30بجے تک، 3:30 سے 6:00 بجے تک اور پھر رات 11:30 سے 2:00 بجے تک۔
اور پھر 3 بجے سحری کے لیے اٹھنا اور فجر کی نماز پڑتے ہوئے صبح کے 6 بجاتے ہیں اور 7 بجے آفس جانا ایک مشکل ترین کام ہے اور جبکہ یہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو گیا ہے اس کی طاق راتوں کو لوگ عبادات میں گزارتے ہیں اور ایسے وقتوں میں رات کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عبادت میں خلل پڑتا ہے۔ ہماری اہلِ علاقہ کی K.E.S.C کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ رات کے وقت کی لوڈ شیڈنگ کا وقت تبدیل کردیا جاے۔
تاکہ ہم آسانی سے عبادات کرسکیں کیونکہ پورے ملیر میں کھوکھراپار واحد علاقہ ہے جہاں رات کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ہم اسے پہلے بھی کئی بار کے ای ایس سی انتظامیاں سے درخواست کرتی راہی ہے پر اس کی درخواست پر کوئی عمل نہیں ہوا ہے ہم ایک بار پھر حکومت کے اعلیٰ حکام اور کے ایی ایس سی انتظامیاں سے اپیل کرتے ہیں۔ کے ہمارے علاقے کا رات ک وقت کا دورانیا تبدیل کردیا جاے۔ ہم امید کرتے ہیں کے اس بار اس درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے اپ اعلیٰ حکام ہمیں اس پریشانی سے نیجات دیلائیں گے۔