پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں موبائل کورٹس شروع کر کے اس بات کی یقین دہا نی کر و ائی ہے
Posted on August 3, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
ملکہ (عمر فاروق اعوان ) زبیر احمد خان صدر پی ٹی آئی پاکستان لیبر ونگ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں موبائل کورٹس شروع کر کے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے وعدے کے مطابق تبدیلی کا جو نعرہ لگایاتھا اس پر کام کرنا بھی شروع کر دیا۔
ہے راصغر علی خان چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف لیبرونگ اوورسیز نے خاص طور پر اس بات پر پورے ملک کی عوام کو مبارک باد دی اور پی ٹی آئی کی باڈی کی اس کوشش کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ ابھی گیارہ موبائل کورٹس شروع کی ہیں۔
انشا اللہ میر ا مقصد خیبر پختونخو اہ میں بندو ق کی آواز کو ختم کرنا ہے اور یہ موبائل کورٹس انشااللہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گی۔ اس موبائل کورٹس کی وجہ سے نہ جانے کتنے کیسزبند پڑے ہیں وہ انشا اللہ جلد حل ہو نگے اور لوگوں کو انصاف ملے گا۔