گلوکارہ شکیرا کے خلاف سابق پارٹنر کی جانب سے دائر مقدمہ خارج

Singer Shakira

Singer Shakira

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکا کی ایک عدالت نے مشہور کولمبین گلوکارہ شکیرا کے خلاف سابق پارٹنر کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کر دیا۔ گلوکارہ شکیرا کے سابق پارٹنرانٹونیو نے اپریل میں لاس اینجلس کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس میں سوملین ڈالر سے زائد رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شکیرا کے عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے میں اس کا بھی کردار ہے لیکن معروف گلوکارہ نے 2010 سے اب تک اس کے حصے کی رقم ادا نہیں کی۔عدالت نے کہا کہ یہ مقدمہ لاس اینجلس میں نہیں چل سکتا اگر مقدمہ کرنا ہے تو شکیرا کے ملک کولمبیا یا باہماس میں کیا جا سکتا ہے۔