ملکہ اور گردو نواح کے علاقوں میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کے لئے ٹیلی نار اور موبی لنک کا نیٹ ورک درد سر بن گیا
Posted on August 3, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
ملکہ (عمر فاروق اعوان سے ) ملکہ اور گردو نواح کے علاقوں میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کے لئے ٹیلی نار اور موبی لنک کا نیٹ ورک درد سر بن گیا۔ کال کے دوران سگنل ڈراپ جبکہ کئی بار نمبر ملا نے پر کال ہی نہیں ملتی ٹیلی نار اور موبی لنک کی ناقص سروس نے موبائل صارفین کو چکر اکرا کر دیا ہے۔ کال ملا نے پر اپنی ہی آ واز واپس سنائی دینے لگتی ہے۔ ایک ہفتہ سے دونوں کمپنیوں کی ناقص سروس نے ٹیلی نار اور موبی لنک کے صارفین کو نیٹ ورک بد لنے پر مجبو ر کر دیا ہے۔ دھڑا دھڑ صارفین یوفون، وارد، زونگ میں نیٹ ورک تبدیل کر نے لگے۔ ٹیلی نار اور موبی لنک کے صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا اگر دونو ں کمپنیاں سروس فراہم نہیں کرسکتی تو اپنا نیٹ ورک ختم کر دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک میں عمر ہ کی سعادت مسجد نبوی اور روضہ رسول کی زیارت کرنے کے بعد کھاریاں پہنچ گئے ہیں
ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) سینیئر وکیل حاجی راجہ ظفر اقبال ایڈ ووکیٹ رمضان المبارک میں عمرہ کی سعدت مسجد نبوی اور روضہ رسول کی زیارت کرنے کے بعد کھاریاں پہنچ گئے ہیں۔ وہ بمعہ فیملی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے حرمین شر فین گئے تھے۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر پیرس میں مقیم پاکستان ٹیلی ویژن کے نمائندہ زاہد مصطفی اعوان، یونان میں مقیم ماسٹر خالد محمود اعوان، حاجی محمد یونس اعوان، طارق مصطفی اعوان، ثنا اللہ اعوان، ممتاز قانون دان چوہدری یاسر اقبال خان نے مبارک باد دی ہے۔