اسلام آباد اور راولپنڈی میں یوم القدس پر مختلف تنظیموں کی ریلیاں

Holy Day Relly

Holy Day Relly

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں یوم القدس کے موقع پر مختلف تنظیموں نے ریلیاں نکالیں، مقررین کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے جدوجہد امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

جناح ایونیو پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی اورانہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ شیعہ علما کونسل اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام بھی اسلام آباد میں ریلیاں نکالی گئیں۔

جن کے شرکا آب پارہ چوک میں جمع ہوئے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ راولپنڈی میں تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔ یوم القدس کی ریلیوں کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔