بھارت سے ایل این جی کی درآمد کا پروگرام منسوخ کردیا گیا

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارت سے ایل این جی کی درآمد کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ ایران پر عائد پابندیوں کے تناظر میں گیس پائپ لائن منصوبے کو دفتر خارجہ دیکھ رہا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے ایل این جی کی درآمد کا پروگرام قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر سے ایل این جی کی درآمد کا ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا نہ ہی قیمت طے پائی ہے، قطر سے مناسب قیمت پر ایل این جی خریدیں گے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ اکتوبر 2014 تک 20 کروڑ مکعب فٹ یومیہ ایل این جی کی درآمد شروع ہو جائے گی۔