لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے ضلعی انتظامیہ اور واسا افسران کو بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی شہباز شریف نے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
کہا کہ ایم ڈی واسا اور سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔ وزیر اعلی پنجاب نے کمشنر اور ڈی سی او کو بھی ہدایت کی کہ نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کریں تا کہ عوام کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔