کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں عزیز بھٹی تھانے کے لاک اپ سے ملزم فرار ہو گیا۔ ملزم کو 2 روز قبل ڈالیما کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم عزیز بلوچ کو 2 روز قبل ڈالیما کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کے خلاف غیر قانی اسلحہ، پولیس مقابلہ اور دیگر کئی مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزم کو لاک اپ سے نکلایا گیا تھا کہ اچانک پولیس اہلکاروں کو چکما دے کر فرار ہو گیا۔ فرار ہونے والے ملزم پر 2 مفروری کے بھی مقامات تھے۔ ملزم کے فرار ہونے پر اعلی پولیس افسران علاقہ پولیس پر برہم ہو گئے ہیں۔