کراچی : پولیس موبائل پر فائرنگ ، 4 اہلکار جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کے علاقے شاہ فیصل پل کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں چار اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار معمول کے مطابق شاہ فیصل پل کے قریب اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی بوچھاڑ کردی۔ جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں جناح ھسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔