تربت : نامعلوم سمت سے فائر 2 راکٹ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب گرے

Turbat

Turbat

تربت (جیوڈیسک) تربت میں نامعلوم سمت سے فائر کئے 2 راکٹ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب گرے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے تربت کے قریبی پہاڑوں سے 2 راکٹ فائر کئے جو ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب ندی میں گرے۔

جن کے گرنے سے دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکوں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی ہوائی فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔