اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں سچ بولا ہے، وہ اپنے الفاظ پر قائم ہیں، قوم کے دکھڑوں کا علاج لیڈروں کے سچ بولنے میں ہے۔ سزاکے خوف سے اپنے الفاظ نہیں بدلنے چاہیے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دو تین دنوں میں قوم کے سامنے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت لے کر آرہے ہیں۔
ایسا وائٹ پیپر لائیں گے کہ عوام کی آنکھیں کھل جائیں گی۔ گیارہ مئی کو تبدیلی کی راہ روک لی گئی لیکن تبدیلی کبھی روکی نہیں جا سکتی۔ جمہوریت کی کشتی کو بیچ راستے میں نہیں ڈوبوئیں گے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک بحرانوں کا شکار ہے اور حکومت میں شامل لوگ روزانہ ایک نیا بحران کھڑا دیتے ہیں۔