لاہور لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر ورکرز ویلفیئر بورڈ کی عمارت کوم سیٹ کو 99 سالہ لیز پر دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا تاہم اس کی حتمی منظوری ورکرز ویلفیئر فنڈ کا بورڈ اپنے اجلاس میں دے گا۔ یہ فیصلہ لاہور میں صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کی صدارت میں اجلاس میں کیا گیا۔
وزیر محنت کا کہنا تھا کہ کوم سیٹ تمام مضامین اور تمام کلاسز میں مزدوروں کے بچوں کیلئے 30 فیصد نشستیں مختص کرے گا اور انہیں مفت رہائشی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیر محنت کا کہنا تھا کہ ہاسٹل میں رہائش کے دوران کھانے کے اخراجات کا 30 فیصد بھی کوم سیٹ دے گا۔ برطانیہ کی لنکاسٹر یونیورسٹی میں مزدوروں کے بچوں کے داخلے کی 500 پونڈ فیس بورڈ فراہم کرے گا۔