حیدر آباد سینٹرل جیل پر حملے کا خطرہ، پولیس کی بھاری نفری تعینات

Hyderabad Central Jail

Hyderabad Central Jail

حیدر آباد (جیوڈیسک) سینٹرل جیل حیدرآباد پر دہشت گردوں کے حملے کے خطرے کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات اور سیکیورٹی کیلئے جیل آنے جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حیدر آباد میں سینٹرل پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ ہے جس کے باعث ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری جیل میں تعینات کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیلئے سینٹرل جیل آنے اور جانے والے راستوں کی بھی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سینٹرل جیل حیدر آباد میں کالعدم تنظیموں کے متعدد دہشت گردوں سمیت ایک ہزار 970 قیدی ہیں۔ گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان کی جیل پر شدت پسندوں نے حملہ کرکے 200 سے زائد قیدیوں کو چھڑا لیا تھا۔