کراچی (جیوڈیسک) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور پورے ملک کے بعد اب کراچی میں بھی برکھا رت نے مکھڑا دکھا دیا ہے۔ کئی روز سے جاری آنکھ مچولی کے بعد آج صبح روزے داروں کی دعائیں قبول ہوگئیں اور سحری کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔
ناظم آباد، شاہ فیصل، ملیر، شاہراہ فیصل، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور سائٹ ایریا سمیت کراچی کے بیشتر علاقے تیز بارش سے جل تھل ہوگئے۔ بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے وہیں آفس جانے والے روزے داروں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔