لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ڈاکووں نے ایک ذہین طالب علم کو لوٹ کر اس کا مستقبل داو پر لگا دیا جو اعلی تعلیم کے لیے اس ماہ کے آخر میں اسکالرشپ پر بیرون ملک جا رہا تھا، متاثرہ طالب علم محبوب رسول نے ذرائع آفس آ کر بتایا کہ وہ موٹرسائیکل پر تھانہ نواب ٹاون کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ دو موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر اس کا بیگ چھین لیا۔
بیگ میں اس کی میٹرک سے بی ایس سی انجینرنگ کی ڈگریاں، غیرملکی اسکالرشپ کی دستاویزات اور پاسپورٹ شامل تھا۔ اس نے بتایا کہ مزید تعلیم کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے 24 اگست کو اس کی فلائیٹ ہے،اس نے وزیراعلی شہباز شریف اور اعلی پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ ڈاکووں کو تلاش کرکے اس کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائے۔