گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں موبائل کا میموری کارڈ نہ دینے پر چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق محلہ گھوڑے شاہ کی رہائشی شاہینہ نے اپنی چھوٹی بہن رضیہ کا موبائل میموری کارڈ لے لیا جس پر دونوں بہنوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔
اس دوران رضیہ سخت غصے میں آگئی اور اس نے بڑی بہن پر چھریوں سے حملہ کردیا جس سے شاہینہ موقع پرہی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔