سکھر کی سینٹرل جیل ون کو دہشت گردوں سے خطرہ

Sukkur Central Jail

Sukkur Central Jail

سکھر (جیوڈیسک) سکھر سینٹرل جیل ون سکھرکوصرف دہشتگردی کا ہی خطرہ نہیں، ناقص حفاظتی انتظامات بھی اس کے لئے بڑے خطرات بن چکے ہیں۔جیل سے متصل گیس پائپ لائن اور عقبی دیوار کے ساتھ موجود ٹرانسپورٹ اڈہ ان خطرات کومزید بڑھا رہا ہے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے یہ بیان تو دے دیا کہ سکھر جیل صوبے کی حساس ترین جیل ہے اوراس پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ ہے۔

لیکن اس جیل میں کوئی خاص سیکیورٹی کے انتظامات نظر نہیں آتے۔ سینٹرل جیل ون میں 1666 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے، اس جیل میں 99 ایسے قیدی ہیں جنہیں موت کی سزا ہو چکی ہے تاہم یہاں ابھی تک کسی کو پھانسی نہیں دی گئی، جیل سے 70 میٹرکے فاصلے پرمحکمہ گیس کی 18 انچ قطر کی لائن گذر رہی ہے جوجیل سیکیورٹی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔