نوبل ہاؤس ہائیر سکینڈری سکول سسٹم چکوال کا شاندار نتیجہ

چکوال : گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی نوبل ہاؤس ہائیر سکینڈری سکول سسٹم کے دونوں کیمپس کا نتیجہ سو فیصد رہا امتحان دینے والے طلباء طالبات میں سے دو طالبات نے (A+)اور دس نے (A) گریڈ حاصل کئے نمایاں نمبر حاصل کرنے والوں مین کساء فاطمہ نے 933 ،کائنات افزاء نے903 ، ثمین خالد835، رابیل اسلم834، بزل امین834، بسمہ رباب 834 ، مریم کبریٰ822اور علشہ سرور نے 814 نمبرحاصل کئے جبکہ دیگر طالبات بھی 700سے زائد نمبر حاصل کر کے نمایاں رہیں جبکہ بوائز کیمپس کے طلباء بھی (A)گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ نوبل ہاؤس ہائیر سکینڈری سکول سسٹم چکوال میں اپنی نوعیت کا واحد سکول ہے جس کے بوائز اور گر لز کیمپس الگ الگ ہونے کے باوجود انتہائی کم فاصلے پر واقع ہیں اور قابل اساتذہ کی زیر نگرانی اپنی تعلیمی خدمات انجام دینے میں مصروف عمل ہیں نوبل ہاؤس ہائر سکینڈری سسٹم میں تمام کلاسز کے ساتھ ساتھ فر سٹ ائیر (پری انجینرنگ، پری میڈیکل )، آئی سی ایس اور آئی کام میں بھی داخلے جاری ہیں۔