بھمبرکی خبریں 02.08.2013
Posted on August 3, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
چوہدری محمد سرور کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی خوش آئند ہے :چوہدری محمد اجمل
بھمبر(جی پی آئی)چوہدری محمد سرور کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی خوش آئند موصوف انتہائی منجھے ہوئے پارلیمنٹرین ہیں انکی تعیناتی سے اووسیز کمیونٹی کے مسائل حل ہونگے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن اٹلی کے راہنما چوہدری محمد اجمل گوٹریالہ ،راجہ عمران خالق آف بنڈالہ نے مشترکہ بیان میں کیا انہو ںنے کہاکہ چوہدری محمد سرور نے برطانیہ اور پوری دنیا کے اندر صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اندر موصوف نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع اور مسلہ کشمیر پردوٹول موقف اپنایا ہے پاکستان کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کے اندر چوہدری محمد سرور جیسے باصلاحیت پارلمنٹیرین کی ضرورت تھی انہوں نے کہاکہ چوہدری محمدسرور گورنر بن کر مغر ب اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کریں گے اور دنیا کے اندر پاکستان کے امیج کو بہتر بنائیںگے موصوف مغرب کیساتھ اپنے تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے مسلہ کشمیر کے پرامن اور کشمیری قوم کی خواہشات کیمطابق حل کرنے کی کوشش کرینگے انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف نے اوورسیز راہنما کو گورنر بنا کر اوورسیز کمیونٹی کے دل جیت لیے ہیں جس پر ہم میاں نواز شریف اور لیگی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی شہیدوں اور غازیوںکی جماعت ہے:بشارت رضا
بھمبر(جی پی آئی)پیپلزپارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے آزادکشمیر میں بڑی قربانیوںکے بعد پیپلزپارٹی کوحکومت ملی ہے وفاقی قیادت پیپلزپارٹی کوآزادکشمیر میںتقسیم ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے ناراض راہنماؤں کو راضی کیا جائے اور کارکنان اور راہنماؤں کے جائز مطالبات مانے جائیں ان خیالات کااظہار پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبرکے صدر بشارت رضا اورجنرل سیکرٹری محمد علی عمیر نے
مشرکہ بیا ن میںکیا انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ اور مسلم کانفرنس کے لوگوں کی منتیں سماجتیں کرنے کی بجائے پارٹی کے لوگوں کی ناراضگی دور کی جائے پیپلزپارٹی کے جیالوں نے بڑی قربانیوں اور طویل جدوجہد کے بعد آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کو کامیاب کروا یا اور جماعت کی حکومت بنوائی پارٹی کے اندر چھوٹے موٹے اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں ناراض راہنما پیپلزپارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں انکی جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے پیپلزپارٹی کی مرکزی اور ریاستی قیادت ہٹ دھرمی کی بجائے برمی اپنائے اور ناراض لوگوںکو راضی کیا جائے انہوںنے کہاکہ بڑے لیڈروںنے مخالفت برائے مخالفت کی بجائے پارٹی کو تقسیم ہونے بچانے کیلئے قربانیاں دیں جماعت ہو گی تو اقتدار بھی ہو گا اور وزارتیں بھی ہونگی پارٹی کی وفاقی قیادت کیطرف سے سست روی کامظاہرہ کارکنا ن کیلئے مایوس کن ہے تمام اختلافات کو جلد از جلد ختم کروایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کشمیری قوم کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتے ہیں:رضا سید
بھمبر(جی پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کشمیری قوم کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتے ہیں بھارت کی 8لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر پر کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھارتی افواج مقبوضہ کشمیرمیں مساجد اور قرآن کی بے حرمتی کرکے پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح کررہی ہے ان خیالات کااظہار علی رضا سید چیئرمین کشمیر کونسل برسلز نے گزشتہ روز جموںوکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ کشمیری قوم نے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کا مضم اراداہ کرلیا ہے اور اس کیلئے سب سے بڑی قربانی دینے کیلئے کشمیری قوم مکمل طور پر تیار ہے تحریک آزادی کشمیراب فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے تحریک آذادی کشمیر کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کشمیری لیڈر شپ کو جماعتی
اختلافات کوختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا چوہدری خالد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین کشمیر کونسل علی رضا سید کی تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں گراںقدر خدمات ہیں یورپی پارلیمنٹ کے اندر کشمیریوں کی تحریک کی حمایت کیلئے موثر اندا ز میں لابنگ کی گئی ہے یورپی ممالک میں آباد اوورسیز کمیونٹی مسلہ کشمیر کے حل کیلئے بہتر کردارادا کرسکتی ہے تمام اوورسیز کمیونٹی کو متحد ومنظم ہو کر اپنا کیس لڑنا ہوگاتب جاکر ہمیں کامیابی حاصل ہو گی افطار ڈنر میں صدر پاکستان کلب ندیم احمد بٹ ،جنرل سیکرٹری عمران ثاقب ،کوآرڈینیٹر شیراز احمد ،صدرمسلم لیگ ق یورپ چودہری پرویز احمد ،خالد محمود جوشی ،سابق صدر پریس کلب برسلز شاہد فاروقی ،سیکرٹری مالیات پریس کلب عمران بیگ ،عامر سنی حاجی محمد منیر ،ساجد شاہ ،میر ندیم اقبال،ناصر شاہ ،اسلم شاہ ،نوید احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔