حیدرآباد جیل پر بھی ڈی آئی خان سینٹرل جیل طرز کے حملے کا خطرہ

Hyderabad Jail

Hyderabad Jail

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حیدرآباد جیل میں بھی ڈیرہ اسماعیل خان سینٹرل جیل طرز کا حملہ ہونے کی اطلاعات ہیں، ضلع بھرکی اضافی پولیس نفری طلب کرکے جیل سیکیورٹی پرتعینات کر دی گئی۔

ایس ایس پی حیدرآباد ثاقب اسماعیل میمن نے سینٹرل جیل حیدرآباد میں دہشتگرد حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد جیل میں امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل کے مجرم شیخ عمرسمیت کالعدم تنظیموں کے کئی قیدی سزا کاٹ رہے ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق سینٹرل جیل حیدرآباد میں حملے کے خطرے کے پیش نظر ضلع بھر کی پولیس نفری کو جیل سیکیورٹی کیلیے طلب کر لیا گیا ہے، سینٹرل جیل حیدرآباد میں ایک ہزار نوسوستر قیدی موجود ہیں۔