نیو دہلی (جیوڈیسک) نیو دہلی بی سی سی آئی نے ممبئی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے ممبئی عدالت کے بی سی سی آئی ٹریبونل کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے۔
ممبئی عدالت نے بی سی سی آئی کے آئی پی ایل انکواری ٹریبونل کو غیر قانونی قرار دیا تھا جبکہ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قائم کردہ ٹرییونل کی حمایت کریں گے۔ بھارتی بورڈ کا کہنا تھا انکوائری ٹریبونل قانونی اور آئینی حدود کے اندر رہ کر بنایا گیا تھا۔ ٹریبونل نے سری نواسن کے داماد گروناتھ اور شیلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو آئی پی ایل کرپشن میں کلیئر قرار دیا تھا۔