خرابی موسم کے باعث اسلام آباد سے سکردو کی پروازیں منسوخ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلا م آباد پر پی آئی اے کی سکردو جانے والی دو پروازیں موسم کی خرابی کے باعث دوسرے روز بھی کینسل کر دی گئیں۔

انکوئری آفس کے مطابق پرواز پی کے 451 نے صبح پونے آٹھ بجے جبکہ پی کے 453 نے صبح 10 بجے اسلام آباد سے سکردو کے لئے روانہ ہونا تھا ، موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ کو کینسل کر دیا گیا۔ مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور ڈیپارچر لاونج کے سامنے دھرنا دیا۔