مظفر آباد (جیوڈیسک) میں مسافر وین کو ڈمپر کی ٹکر سے چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مظفر آباد سے لوہار گلی جانے والی مسافر وین اس وقت حادثے کا شکار ہوئی۔ جب زیر تعمیر سڑک پر کام کرتا ایک ڈمپر بے قابو ہوکر وین پر چڑھ دوڑا۔
جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی افراد کے مطابق لوہار گلی جانے والی سڑک کی حالت انتہائی مخدوش ہے جس کے باعث آئے دن حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔