نکاسی آب کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے گندے نالے اور بارش کا پانی فاران انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دیونہ منڈی کی بلڈنگ میں داخل ہو گیا
Posted on August 3, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : نکاسی آب کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے گندے نالے اور بارش کا پانی فاران انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دیونہ منڈی کی بلڈنگ میں داخل ہو گیا، دفتر اور ارد گرد کے علاقہ میں پانی کی وجہ سے طلباء کی مشکلات میں اضافہ، ضلعی حکومت کو اطلاع ہونے کے باوجو دابھی تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
مقامی سیاسی راہنما کی وجہ سے ڈی سی او گجرات نے ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا، منیجنگ ڈائریکٹر فاران انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی طارق جاوید چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے پانی کے نکاس کا مسئلہ حل ہو سکے۔