لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں رکشہ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کی ذمہ دار ، خاتون کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس سگنل پر ایک کار اور رکشہ میں تصادم ہوا۔
جس کے باعث رکشہ میں موجود امتیاز نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ خاتون کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئی۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔