کوئٹہ: آفیسرز کلب میں عید شاپنگ میلہ

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں عید کے موقع پر گھریلو دستکاری کے ذریعے بنائے گئے کپڑوں اور دیگر اشیا کی دو روزہ نمائش منعقد کی گئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

عید کی آمد پر جہاں بازاروں کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں وہیں خواتین اور بچے خریداری کے لئے منفرد مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ کے آفیسرز کلب میں انوویٹو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نامی تنظیم نے دیگر تنظیموں کے اشتراک سے خواتین اور بچوں کے لئے عید کے کپڑوں اور دیگر اشیا کی دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا۔

نمائش میں لگے اسٹالز پر گھریلو دستکاری سے بنے کپڑے ،چادریں ،بٹوے اور دیگر اشیا رکھی گئی تھیں۔ نمائش میں شریک خواتین کا کہنا ہے کہ خریداری کئے بغیر واپس جانا ممکن نہیں۔ نمائش میں حصہ لینے والی خواتین کا کہنا تھا کہ یہ نمائش دو روز کے بجائے پانچ دن جاری رہنی چاہئیتھی۔ موجودہ دور میں ایسی تقاریب ذہنی آسودگی کا باعث بھی بنتی ہیں۔