حلقہ پی پی 112 کے عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے : سیف الرحمن بھٹی

لا لامو سی : پا کستان مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الرحمٰن بھٹی نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 112کے عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔ اور حلقے کی عوام کو کبھی اور کسی حال میں تنہا نہیں چھو ڑا اور آئیندہ بھی کبھی تنہا نہیں چھو ڑیں گے۔

میا ںمحمد نواز شریف نے اپنے ہر دور اقتدار میں ملک کو درپیش گھمبیر مسائل سے سر توڑ محنت سے نکالا لیکن ملک و قوم کی بد قسمتی ہے کہ سابق ادوار میں ان کو ہی سا زشوں کا نشانہ بنا یااور عوام کو حقیقی محسن سے دور کرنے کی کوشش کی۔ 11 مئی کو ہو نے والے انتخا با ت نے بھی یہ بات عیاں کر دی۔

عوام میاں نواز شریف کو ہی چاہتے ہیں۔ خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف صوبہ بھر مین ترقیا تی اور انقلابی اقدا مات کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ پنجاب کا کوئی بھی باسی بے روزگار اور مجبور نہ ہو۔