میڈرڈ: حادثے کے وقت ڈرائیور سے فون پر بات کررہا تھا،ٹکٹ چیکر

Madrid

Madrid

اسپین میں خوفناک ٹرین حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ٹرین ٹکٹ چیکر نے اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کرادیا ۔ غیرملکی ایجنسی کے مطابق ٹرین ڈرائیور نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ حادثے سے قبل وہ ٹرین ڈرائیور سے انٹرکام پر بات کر رہا تھا کہ اس دوران خطرے کا الارم بجا اور حادثہ پیش آگیا۔

تاہم وہ نہیں سمجھتا کہ یہ کوئی غلط عمل تھا۔ اس سے قبل ٹرین ڈرائیور نے پولیس کو اپنا بیان دیا تھا جس میں اس نے قبول کیا تھا کہ ٹرین کی رفتار حد سے زیادہ تھی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو غفلت کا مرتکب ٹھرایا ہے۔