رحیم یارخان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مذہبی رہنما اور ان کے بیٹے کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ ریلوے چوک پر ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد مقتول شیخ منظور ان کے بیٹے کی امام بارگاہ لنگر حسینی کے احاطے میں تدفین کی گئی۔ شیعہ علما کونسل کے ڈویژنل صدر شیخ منظور حسین اور ان کے بیٹے کے قتل کے سوگ میں انجمن تاجران اور وکلا نے شہر میں ہڑتال کی۔