شیعہ ء علماء کونسل لالہ موسیٰ،جعفریہ یوتھ لالہ موسیٰ کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ ریلوے روڈ سے القدس ریلی نکالی گئی

لالہ موسی : شیعہ ء علماء کونسل لالہ موسیٰ، جعفریہ یوتھ لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ ریلوے روڈ سے القدس ریلی نکالی گئی جو جی ٹی روڈ پر پہنچ کر احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار گئی ،ریلی کے شرکاء نے بینر پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور وہ مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگا رہے تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ ء علماء کونسل تحصیل کھاریاں کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید محمد حسنین کاظمی نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی امریکہ اور اسرائیل سے دوستی کا خمیازہ پوری امت مسلمہ بھگت رہی ہے اور اسرائیل کا وجود عالم اسلام کے قلب میں خنجرکی مانند ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے دفاع کی خاطر ہرمسلم حکومت اور مسلم ملک میں آگ اور خون کا کھیل جاری ہے، مسلم حکمرانو ہوش کے ناخن لو اور امریکہ، اسرائیل کی غلامی سے نکل کر ایک اللہ، ایک رسول صلی االلہ عیلہ وآلہ وسلم ،ایک قرآن اورایک کعبہ پراکٹھے ہوجائواور تمام اختلافات ختم کرکے اس امریکہ اور اسرائیل کا غرور خاک میں ملادو۔

آخر میں صدر مرسی کے حق میں اور بنگلہ دیش کے علماء کے ساتھ اظہار یکجہتی، عراق میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد مذمت بھی پاس کی گئی، ریلی کی قیادت علامہ سید حسنین خاظمی، علامہ سید تصدق حسین شیرازی، مولانا مظہر نقوی، مولانا عون کاظمی، مولانا علی عمران نقوی، مولانا محمد حسین مطہری، سید راشدعباس، سید مخدوم حسین شاہ، سید ندیم عباس، ڈاکٹر میاں اعجاز حسین، سید کا ظم نقوی، سید وسیم حیدر کر رہے تھے۔