کلمے کے نام پر وجود میں آنے والا ملک آج بحرانوں کا شکار ہے :علامہ طاہر اقبال چشتی

سوات : سابق ممبر قومی اسمبلی اور اے این پی کے سینئر رہنماء مظفرالملک کاکی خان نے کہاہے کہ خیبر پختونخواہ میں بچوں کی صوبائی حکومت امن وامان سمیت دیگر تمام شعبوں میں مکمل طور ناکام ہوچکی ،صوبائی حکومت صوبے کے عوام پر رحم کرتے ہوئے جلد سے جلد مستعفی ہو جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ الیکشن سے پہلے بلند و بانگ دعوے کرنے والے تحریک انصاف کے معزز ممبران رمضان المبارک کے دوران پینے کا صاف پانی اور بجلی فراہم نہ کرسکے ملک کے دیگر صوبے سے کئی گنا زیادہ لوڈشیڈنگ ہمارے صوبے میں کی جا رہی ہے۔

جس کا کسی نے اج تک پوچھنے کی جرات تک نہیں کی صوبے کے انقلابی حکومت نے عوام کو جو تبدیلی دی ہے اس میں مشکلات اور تکالیف کے سوا کچھ نہیں انہوںنے کہاکہ عمران خان اور وزیر اعلی سے گزارش ہے کہ وہ اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے اور سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خیر باد کہتے ہوئے کرکٹ کمنٹری پہ دیہان دے۔