چوہدری محمد سرور کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی خوش آئند ہے : چوہدری محمد اجمل

بھمبر : چوہدری محمد سرور کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی خوش آئند موصوف انتہائی منجھے ہوئے پارلیمنٹرین ہیںانکی تعیناتی سے اووسیز کمیونٹی کے مسائل حل ہونگے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن اٹلی کے راہنما چوہدری محمد اجمل گوٹریالہ ،راجہ عمران خالق آف بنڈالہ نے مشترکہ بیان میں کیا۔

انہو ںنے کہا کہ چوہدری محمد سرور نے برطانیہ اور پوری دنیا کے اندر صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اندر موصوف نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع اور مسلہ کشمیر پردوٹول موقف اپنایا ہے پاکستان کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کے اندر چوہدری محمد سرور جیسے باصلاحیت پارلمنٹیرین کی ضرورت تھی۔

انہوںنے کہاکہ چوہدری محمدسرور گورنر بن کر مغر ب اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کریں گے اور دنیا کے اندر پاکستان کے امیج کو بہتر بنائیںگے موصوف مغرب کیساتھ اپنے تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے مسلہ کشمیر کے پرامن اور کشمیری قوم کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی کوشش کرین گے۔

انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف نے اوورسیز راہنما کو گورنر بنا کر اوورسیز کمیونٹی کے دل جیت لیے ہیںجس پر ہم میاں نواز شریف اور لیگی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔