ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) ننکانہ صاحب کے قصبے شاہ کوٹ میں بڑھتی وارداتوں کے خلاف تاجروں نے شٹر ڈاون ہڑتال کر دی، احتجاجی جلوس بھی نکالا شاہ کوٹ کی مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جلوس نکالا تاجروں نے سستے رمضان بازار میں اشیا کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیاہے ،ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کی تبدیلی تک احتجاج جاری رہے گا، تاجروں کا کہنا تھا کہ وارداتوں کے مقدمات بھی درج نہیں کئے جاتے۔