پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ضرور مکمل کیا جائے گا، شاہد خاقان عباسی

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

ایران (جیوڈیسک) ایران وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری ہیانہوں نے کہا کہ ایران گیس منصوبے میں کچھ پیچیدگیاں ہیں جس کی وجہ ایران پر عائد پابندیاں ہیں۔ ،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم نہیں کیاگیاہے اور اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا۔ انھوں نیکہا کہ حکومت کا ایل این جی کی درآمد اور قیمتوں پر قطر کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

قطر نے پاکستان سے کہاہے کہ ایل این جی درآمدات کیلیے پہلے ٹرمینل قائم کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلیے فاسٹ ٹریک پروجیکٹ کے تحت ایک سال کے اندردو سو چالیس ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی درآمد شروع ہو جائے گی جس کیلیے آئندہ ہفتے ٹینڈر جاری کیا جائے گا اور کوشش ہے کہ اکتوبر کے وسط تک کنٹریکٹ دے دیا جائے گا۔ گیس حکام کی ملی بھگت کے بغیر گیس چوری ممکن نہیں۔ وفاقی حکومت نے گیس چوری کوناقابل ضمانت جرم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔