بھارت (جیوڈیسک) بھارت نے زمبابوے کو آخری ون ڈے میں سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر لیا ہے۔ بلاوائیو میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم امیت مشرا کی تباہ کن بولنگ کے باعث مقررہ اوورز کھیلے بغیر ایک سوترسٹھ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
سین ولیمز اکاون رنزکے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔ مشرا نے چھ کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف باآسانی تین وکٹوں پر حاصل کر کے پانچ میچوں کی سیریز جیت لی۔ اجنکے راہانے نے پچاس اور راویندر جدیجہ نے ناقابل شکست اڑتالیس رنز بنائے۔ امیت مشرا نے میچ میں چھ اور سیریز میں اٹھارہ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔