رنبیر کپور اور ارجن رامپال کی نئی فلم روئے کا ڈیجیٹل پوسٹر جاری

Movies Roy

Movies Roy

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی 2010 کی بلاک بسٹر فلم راج نیتی کے بعد رنبیر کپور اور ارجن رامپال ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں جن کی نئی فلم روئے کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی ہے۔ ہدایت کار وکرم جیت سنگھ اور پروڈیوسر بھوشن کمار نے فلم کا ڈیجیٹل پوسٹر باقاعدہ طور پر جاری کر دیا ہے جس میں رنبیر اور ارجن رامپال کے ساتھ جیکولین فرنانڈس مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم میں رنبیر کپور بحیثیت روئے ایک چور جبکہ جیکولین بحیثیت عائشہ/ٹیا(فلم میکر) ڈبل رولز میں ہیرو ہیروئن اور ارجن رامپال بحیثیت کبیر ایک رائٹر کا کردار نبھا رہے ہیں۔ بھوشن، دیویا اور کرشن کمار کی پروڈکشن میں بننے والی اس رومانٹک، کامیڈی ڈرامہ فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں رنبیر اور جیکولین کی نئی جوڑی متعارف کروائی جارہی ہے جن کی یہ فلم روئے اگلے سال 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔