بریج سٹون انویٹیشنل گولف : ٹائیگر ووڈز کی دوسرے رانڈ میں برتری

Ohio

Ohio

اوہائیو (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک ٹائیگرووڈز نے گولف چیمپئن شپ کے دوسرے رانڈ میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ سابقہ ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔ امریکی ریاست اوہائیو میں جاری پی جی اے گولف ٹور کے دوسرے رانڈ میں تمام کھلاڑیوں نے دلچسپ پرفارمنسسز دکھائیں۔

ورلڈ نمبر ون ٹائیگر ووڈز نے جارحانہ کھیل پیش کر کے سات شاٹس کی برتری سے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ اس فتح کے ساتھ ٹائیگرووڈز نے اسی گولف کلب پر بننے والے عالمی ریکارڈ کو بھی برابر کر دیا۔

ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کیگن بریڈلے اور انگلینڈ کے کرس ووڈ مشترکہ طور پر دوسری اور سویڈن کے ہینرک تیسری پوزیشن پر رہے۔ امریکی سٹار گولفر ٹائیگر ووڈز سیزن کا پانچواں پی جی اے ٹائٹل جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔