جولائی، کراچی اسٹاک مارکیٹ خطے میں نمبر ون

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) جولائی کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ خطے میں بہترین ثابت ہوئی۔ ایک ماہ کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں گیارہ فیصد اضافہ ہوا۔ ایک رپورٹ کے مطابق جولائی کے مہینے میں کراچی کے ہنڈرڈ انڈیکس میں دو ہزار تین سو سات پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

جولائی کے دوران ایشیا پیسفیک خطے میں چین کا انڈیکس چار فیصد اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ جنوبی کوریا تین اعشاریہ سات فیصد اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ بھارت کا انڈیکس اس عرصے میں تین اعشاریہ ایک فیصد کم ہوا۔