اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 75 کروڑ یورو قرضہ اور 15 کروڑ ڈالر کی تجارتی سہولت دے گا۔ اسلام آباد وزارت خزانہ کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر احمد محمد علی نے جدہ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
انہوں نے بینک کی طرف سے پاکستان کو 75 کروڑ یورو قرضہ دینے پر رضا مندی ظاہر کی اور بتایا کہ قرض کی پہلی قسط 15 اگست تک ادا کر دی جائے گی۔ اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر کی ٹریڈ فیسلٹی بھی دی جائے گی۔ اسلامی ترقیاتی بینک پولیو کے خاتمے میں بھی پاکستان کی مدد کرے گا۔