لاہور : مصری شاہ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) کے علاقے مصری شاہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ نو لکھا پولیس کے مطابق تین کار سوار ڈاکوں نے نوری مسجد کے قریب ایک گاڑی کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس نے تعاقب کیا تو لوہا مارکیٹ مصری شاہ میں ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شہزاد بابو کے نام سے شناخت ہوئی ہے اور وہ شاہدرہ کا رہائشی تھا۔