گورنمنٹ ہائی سکول دھنگ کا میٹرک کا رزلٹ شاندار امسال بھی سو فی صد رہا
Posted on August 4, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
ملکہ : گورنمنٹ ہائی سکول دھنگ کا میٹرک کا رزلٹ شا ندار امسال بھی سو فی صد رہا۔ میٹرک کے کل بیس طلبا نے امتحان دیا تھا۔ سب کے سب پاس ہو گے۔ مبین ظفر اعوان آف بھگوال 967 نمبر حاصل کر کے ٹاپ سکورر رہے۔ انہوں نے 150 نمبروں میں سے ریاضی میں 147 فزکس 147 کیمیا 145 بائیولوجی 140 اور انگلش کے مضمون میں135 نمبر حاصل کیے۔
محمد سہیل احمد آف شوریاں 869 نمبر لے کر دوسرے اور محمد علی اعوان آف لمے 832 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ہیڈ ماسٹر امتیاز احمد ملک آف جھانٹلہ و سائنس ٹیچر چوہدری اعجاز احمد ڈھل کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جن کی بدولت اتنا شاندار رزلٹ ملا۔ نیز انہوں نے سکول کے دیگر اساتذہ کی بھی تحسین کی ہے۔ جن کے ٹیم ورک کی بدولت طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔