پنجاب (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر جیل میں قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے لاہور کی کیمپ جیل میں 15 ٹیلی فون بوتھ قائم کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سابقہ دور حکومت میں اعلان کیا تھا کہ جیل میں قیدیوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔
جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاہور کی کیمپ جیل میں قیدیوں کیلئے پندرہ ٹیلی فون بوتھ نصب کر دیئے گئے ہیں، قیدی ہفتے میں پندرہ منٹ پانچ مختلف نمبروں پر اپنے عزیز و اقارب سے بات چیت کر سکیں گے۔ اس سے پہلے یہ اقدام گوجرانوالہ جیل میں کیا جا چکا ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔